بلوچ رہنماءدہشت گردی پھیلا رہے ہیں: پرویز مشرف

بلوچ رہنماءدہشت گردی پھیلا رہے ہیں: پرویز مشرف
بلوچ رہنماءدہشت گردی پھیلا رہے ہیں: پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ علیحد گی کی باتیں کر نے والے بلوچ رہنما دہشتگردی پھیلارہے ہیں۔ ایجنسیوں اور فوج پر بلوچوں کو مارنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے دوسرے تاسیسی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں کہا کہ بلوچستان کو بنگلہ دیش بنانے کی باتیں کرنے والوں کا میڈیا پر کوئی مقابلہ کرنے والا کیوں نہیں ہے۔ بلوچستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان کا باون فیصد تھاجہاں انقلاب لایا جا رہا تھا جبکہ بلوچستان پاکستان کا صِرف چار فیصد ہے وہاں انقلاب لانے کی باتیں اورعلیحد گی پسند لوگ صِرف آدھے فیصد ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -