کراچی میں تین مبینہ دہشت گرد اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار

کراچی میں تین مبینہ دہشت گرد اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار
کراچی میں تین مبینہ دہشت گرد اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ منصوبے کو ناکام کر تین دہشت گرد اسلحے اور منشیات سمیت گرفتار کر لئے ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے کہا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک بس کو روک کر تلاشی لینے پر خفیہ خانے میں چھپایا گیا گولہ بارود اور منشیات برآمد ہوئی۔سی آئی ڈی پولیس نے تین ملزم اسلام ، صوابی ، گلزار کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ایک ایل ایم جی، تیس ہینڈ گرنیڈ ، پانچ کلاشنکوف، بارہ رپیٹر ، پانچ ٹی ٹی پسٹل اور پانچ من چرس برآمد کرلی۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو جدید اور خطرناک اسلحہ دھماکہ خیز مواد اور منشیات فراہم کیا کرتے تھے۔ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ و منشیات اسمگلنگ گروپ سے ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

کراچی -