مالی مشکلات دور کر دیں، چار ہزار میگاواٹ بجلی لے لیں: خواجہ نعیم

مالی مشکلات دور کر دیں، چار ہزار میگاواٹ بجلی لے لیں: خواجہ نعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی مشکلات دور کر دی جائیں تو پاکستان چار ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کر سکتا ہے۔ ممبر نیپرا خواجہ نعیم کا کہنا ہے کہ 20273 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹیریٹ کا اجلاس چیرمین حمید اللہ جان آفریدی کی صدارت میں ہوا۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ نیپرا کا چیرمین سفارشی نہیں پروفیشنل ہونا چاہیے۔ ایک وفاقی وزیر کی صدر مملکت سے اپنے بھائی کے چیرمین مقرر نہ ہونے پر ناراضگی قابل افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا ضیاع روکنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ نیپرا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ لوڈ شیڈنگ بجلی کا پیداواری نہیں بلکہ مالی مسئلہ ہے۔ روزانہ 20 ہزار 273 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں تاہم ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے روزانہ ساڑھے سولہ ہزار میگاواٹ بجلی درکار ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے ای ایس سی نے چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ادارے کی نجکاری نہ ہونے سے مسائل جنم لے سکتے تھے۔ ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاع الدین کا کہنا تھا کہ نیپرا صارفین کے بجائے واپڈا اور کی ای ایس سی جیسے اداروں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ ممبر نیپرا خواجہ نعیم نے بتایا کہ 10 سے 13 فیصد بجلی ضائع ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمسی پلانٹ کے زریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

مزید :

بزنس -