عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں: جاوید ہاشمی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ ڈرون حملوں سے پہلے پاکستان میں دہشت گردی نہیں ہورہی تھی حکومت ڈرون حملے روکنے کی بجائے اجازت دے رہی ہے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیرستان جانے کے انتظامات کا جائزہ لیے رہے ہیں۔ لاکھوں لوگوں کی امن ریلی وزیر ستان جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو حقوق فراہم کرنے ہوں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی پارٹی میں الیکشن نہیں ہوئے تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن دوسری جماعتوں کیلئے مثال ہوگئے۔