برطانیہ قیدیوں کا ٹی وی پروگراموں سے’ علاج ‘کرے گا

برطانیہ قیدیوں کا ٹی وی پروگراموں سے’ علاج ‘کرے گا
برطانیہ قیدیوں کا ٹی وی پروگراموں سے’ علاج ‘کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ میں تین ہزار قیدیوں کو سکائی ٹی وی کی نشریات دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ برطانوی وزرا نے تسلیم کیا ہے کہ نجی شعبہ کے تحت چلنے والے جیلوں میں مقید قیدی برٹش سکائی براڈ کاسٹنگ کی جانب سے فراہم کردہ چینلز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کو اچھے سلوک اور رہن سہن پر مراعات دی جاتی ہیں تاہم تنقید نگاروں نے اس حیرت انگیز فیصلہ کی تنقید کی ہے۔ ان اعداد وشمار کی مذمت ارکان پارلیمنٹ اور پریزن افسران نے کی جن کا کہنا تھا کہ یہ تحریک غصہ کا باعث ہے کہ ٹیکس دہندگان سبسکرپشن ٹیلی ویژن کے بلز اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

مزید :

انسانی حقوق -