برطانیہ کا جولین اسانج کو طبی امداد دینے سے انکار

برطانیہ کا جولین اسانج کو طبی امداد دینے سے انکار
برطانیہ کا جولین اسانج کو طبی امداد دینے سے انکار

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو طبی امداد دینے کے بارے ایکواڈور کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ سفار تخانہ چھوڑتے ہی جولین اسانج کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔برطانو ی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکوا ڈور کے وزیرخارجہ نے گزشتہ روز اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں درخواست کی تھی کہ لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں پناہ لینے والے وکی لیکس بانی جولین اسانج کی طبیعت خراب ہے لہٰذا برطانوی حکومت کے گرفتارنہ کرنے کی ضمانت کے ساتھ طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے تاہم برطانوی حکومت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایکواڈور کی درخواست مسترد کردی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ جولین اسانج جو نہی سفارتخانے سے باہر نکلے گا اسے گرفتار کر لیا جائیگا۔

مزید :

انسانی حقوق -