چائنا غیر ملکی کرنسی کا شہنشاہ بن گیا

چائنا غیر ملکی کرنسی کا شہنشاہ بن گیا
چائنا غیر ملکی کرنسی کا شہنشاہ بن گیا

  

لندن (بیورورپورٹ)ڈالر کی شکل میں غیر ملکی زر مبادلہ رکھنے والے ممالک میں چائنہ سر فہرست ہے جس کے پاس 3240.010ملین پاﺅنڈ موجود ہیں، یورپی یونین دوسرے نمبر پر ہے جس کے پاس 883.146ملین، جاپان تیسرے نمبر پر جس کے پاس 1272.777ملین پاﺅنڈ موجود ہیں ،سعودی عر ب کے پاس 592.358ملین، روس کے پاس 514.593،سوئز لینڈ کے پاس 479.835ملین، تائیوان کے پاس 391.110،برازیل کے پاس 376.153،برطانیہ کے پاس 127.800،ایران کے پاس 109.700،انڈونیشیا کے پاس 109.000،ترکی کے پاس 100.112،لیبیا کے پاس 71.990،عرب امارات کے پاس 55.290،اسرائیل کے پاس 75.179،سری لنکا کے پاس 8400.00 اور بنگلہ دیش کے پاس 10980.00بلین پاﺅنڈ موجود ہیں۔ وسیع پیمانے پر رکھنے والے غیر ملکی زر مبادلہ میں چین پہلے جاپان دوسرے یورپی یونین تیسرے اور سعودی عرب کا شمار دنیا کے چوتھے امیر ترین ملک میں ہوتا ہے ہندوستان کا امیر ترین ممالک میں 9واں نمبر اور پاکستان کا نام 96ویں نمبر پر بھی موجود نہیں ۔

مزید :

بزنس -