نشے کا ٹوٹا ہوا برطانوی سگریٹ نوش گردن تڑوا بیٹھا

نشے کا ٹوٹا ہوا برطانوی سگریٹ نوش گردن تڑوا بیٹھا
نشے کا ٹوٹا ہوا برطانوی سگریٹ نوش گردن تڑوا بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (بیورورپورٹ)لندن کے پوش علاقے کاسٹل گیٹ ابرڈن میں ایک بے گھر 52سالہ مسٹر ٹم پانچ فٹ اونچے کوڑے دان سے سیگریٹ نکالنے کی کوشش میں پھنس گیا ۔اس دوران علاقے کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا جس نے الیکٹرک آری سے کوڑے دان کاٹ کر اسے آزادی دلوائی ۔یہ 52سالہ شخص ایک بنچ پر بیٹھا تھا اور اس نے سینکڑوں افراد سے ایک سگریٹ کی بھیک مانگی مگر کسی نے بھی اسے سگریٹ نہ دیا ۔اسی اثنا ءمیں ایک راہگیر نے دفتر میں داخل ہونے سے قبل اپنا سیگریٹ بجھا کر کوڑے دان میں پھینک دیا۔ مسٹر ٹم نے یہ نکالنے کے لیے اپنا سر کوڑے دان میں داخل کیا اور اس کی تہہ میں پڑے ہوئے سیگریٹ کو نکالنے کی کوشش میں آدھا اندر داخل ہو گیا۔ اسے سیگریٹ تو نہ مل سکا مگر وہ کوڑے دان میں بری طرح پھنس گیا کہ لوگو ں نے نکالنے کی کوشش میں ناکامی پر فائر بریگیڈ کو بلا کر کوڑے دان کو کاٹ کر اسے نکالا ۔کھینچا تانی میں مسٹر ٹم بری طرح زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں سگریٹ انتہائی مہنگے ہیں۔ اکثر یت سڑکوں اور کوڑے دانوں میں بجھے ہوئے سگریٹ اٹھا کر ایک آدھ کش لگا کر اپنا نشہ پورا کر لیتے ہیں ۔

مزید :

انسانی حقوق -