دفاعی پیداوار بڑھانے پر غور کیلئے جنرل کیانی کل روس جائیں گے

دفاعی پیداوار بڑھانے پر غور کیلئے جنرل کیانی کل روس جائیں گے
دفاعی پیداوار بڑھانے پر غور کیلئے جنرل کیانی کل روس جائیں گے

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پر ویز کیانی کل بدھ کو روس کے دورے پر جائیں گے جہاں ان کی ملاقات روس کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گی۔ دنیا نیوز کے مطابق جنرل کیانی کے دور ے میں روس اور پاکستان کے مابین دفاعی پیدوار بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔جنرل کیانی روس کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران افغانستان میں غیر ملکی فوج کے انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور کریں گے جبکہ ملاقات میں پاک و روس فوج میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا جائے گا۔روس کی جانب سے جنرل کیانی کو گارڈ آف آنر بھی دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -