صحافی ”دہشت گرد“ ہیں، مقدمہ درج

صحافی ”دہشت گرد“ ہیں، مقدمہ درج
صحافی ”دہشت گرد“ ہیں، مقدمہ درج

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت نے خضدار میں صحافی کے قاتل کا سراغ لگانے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے اس قتل پر احتجاج کرنے والے صھافیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ صحافتی تنظیموں نے اس اقدام کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اندھیر نگری، چوپٹ راج اور جنگل کا قانون ہے۔بلوچستان حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ صحافی قتل ہوا تاہم پولیس نے احتجاجی صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے میں پھرتی دکھادی۔ان تنظیموں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کی بے حسی ہے کہ صحافی کے قاتل گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں۔ادھر قتل کیخلاف صحافیوں نے احتجاج کیا،اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنادیا۔البتہ کوئٹہ پولیس نے الٹا 26 صحافیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

انسانی حقوق -