سکھوں کے دشمن بھارتی فوجی افسر پر لندن میں حملہ

سکھوں کے دشمن بھارتی فوجی افسر پر لندن میں حملہ
سکھوں کے دشمن بھارتی فوجی افسر پر لندن میں حملہ

  

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)خالصتان تحریک کے خلاف آپریشن بلو سٹار اور گولڈن ٹمپل میں گھس کر سکھوں کے قتل عام کی نگرانی کرنے والے لیفٹیننٹ کے اس برارپر لندن میں حملہ کر دیا گیا۔ کے ایس برا ر پر نا معلوم افراد نے چاقوﺅں سے وار کےی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی جان بچ گئی۔سکھ تنظیموں نے اٹھائیس سال قبل ہو نے والی قتل و غارت کے اس آپریشن کے ذمہ داروں کو سبق سکھانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم لندن میں حملے کرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا کہ ان پر حملہ قتل نیت سے کیا گیا یا اس کی وجہ کو ئی اور تھی۔جنرل ہرار بھارتی فو ج کے اس دستے میں بھی شامل تھا جو 1971کی جنگ میں سب سے پہلے ڈھاکہ میں داخل ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -