ملک کی سا لمیت اور بقا جمہوریت میں ہے : لطیف کھوسہ

ملک کی سا لمیت اور بقا جمہوریت میں ہے : لطیف کھوسہ
ملک کی سا لمیت اور بقا جمہوریت میں ہے : لطیف کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت اور بقا جمہوریت میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے ذریعے ہی ا نتقام لے گی اور جمہوریت میں اتنی لچک ہوتی ہے کہ تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں ،۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کا معاشی قتل کررہی ہے اور مسلم لیگ ن اقتدار بچانے کے لیے ملک کو توڑنے سے دریغ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ چور دروازے سے ہی اقتدار میں آتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اقتدار کی ہوس میں ملک توڑ دے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ بلوچ بھائیوں کو مل کر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ بلوچستان کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سرائیکی صوبے کے حق میں نہیں جبکہ سرائیکی صوبے سے متعلق جاوید ہاشمی کا تجویز کردہ نام ”پنجند “انہیں قبول ہے اور سرائیکی صوبے کی قرار داد سینیٹ سے منظور کرائی جائے گی ۔ان کاکہنا تھاکہ فوج کو نشانہ بنانے والوں کو نواز شریف گلے لگا رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان -