پشاور بم نصب کرنے کے دوران دہشت گرد ہلاک ، دوسرا بم ناکارہ بنادیاگیا

پشاور بم نصب کرنے کے دوران دہشت گرد ہلاک ، دوسرا بم ناکارہ بنادیاگیا
پشاور بم نصب کرنے کے دوران دہشت گرد ہلاک ، دوسرا بم ناکارہ بنادیاگیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ بڈھ کے علاقے میں قبرستان میں بم نصب کرنے کے دوران مبینہ شدت پسند مارا گیاہے جبکہ فورسز نے دوسرا بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ نجی چینل کے مطابق قبرستان میں تنصیب کے دوران بم پھٹ گیا جس سے شدت پسند کے جسم کے چیتھڑے اُڑ گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور سرچ آپریشن کے دوران ایک دوسرا بم برآمد کرلیاجسے ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ناکارہ بنائے جانیوالے بم میں پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونیوالا شخص افغان نیشنل محسوس ہوتاہے ۔

مزید :

پشاور -