ایسے کام کیے جن سے کرپشن ختم ہو سکے ، نواز شریف بلوچستان کی ذمہ داری سنبھالیں ، ایف سی نکال لیں گے : پیپلزپارٹی

ایسے کام کیے جن سے کرپشن ختم ہو سکے ، نواز شریف بلوچستان کی ذمہ داری سنبھالیں ...
ایسے کام کیے جن سے کرپشن ختم ہو سکے ، نواز شریف بلوچستان کی ذمہ داری سنبھالیں ، ایف سی نکال لیں گے : پیپلزپارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے وفاقی وزراءنے کہاہے کہ ایسے کام کرتے ہیں جن سے کرپشن کا خاتمہ ہو، میاں نواز شریف بلوچستان میں امن وامان کی ذمہ داری لیں تو صوبے سے ایف سی نکال لیں گے ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیراطلاعات کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ نے کہاہے کہ قانونی معاملات عدالت میں طے ہونے چاہیں اور اگر حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں اُن کے خلاف کوئی حکم آیاتو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ نواز شریف ایک دن ایک اور دوسرے دن دوسرا بیان دیتے ہیں ۔وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ نوازشریف غیرذمہ دارانہ بیان نہ دیں ، بلوچستان کے صرف پانچ فیصد علاقے میں ایف سی موجود ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ کوئٹہ میں صحافیوں کیخلاف درج ہونیوالے مقدمات پر وزیرداخلہ بلوچستان سے بات کریں گے ۔

مزید :

لاہور -