بجلی کی قیمت میں چار پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بجلی کے نرخوں میں چار پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا کل سماعت کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اگست میں 9422میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں 385میگاواٹ بجلی لائن لاسز اور بجلی چوری کی نظر ہوگئی۔ اگست میں پن بجلی کے پیدواری یونٹ پر لاگت 8پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کے پیداوری یونٹ کی لاگت 19روپے جبکہ فرنس آئل سے بجلی کے پیداواری یونٹ پر 15.59روپے لاگت رہی ۔