سندھ بارکونسل کی اپیل پر ہڑتال ، قیدیوں کو دوسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہ کیاجاسکا

سندھ بارکونسل کی اپیل پر ہڑتال ، قیدیوں کو دوسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہ ...
سندھ بارکونسل کی اپیل پر ہڑتال ، قیدیوں کو دوسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہ کیاجاسکا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبے میں بلدیاتی نظام کے نفاذ پر سندھ بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے جس کی وجہ سے آج دوسرے روز بھی قیدیوں کو عدالتوں میںپیش نہیں کیاجاسکا۔ سندھ اسمبلی میں گذشتہ روز منظور ہونیوالے بلدیاتی آرڈیننس 2012ءکے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر آج یوم سیاہ منایاجارہاہے جس کے باعث ملیر اور سٹی کورٹ میں عدالتی کام معطل ہے ۔ وکلاءکی ہڑتال کے باعث آج منگل کو دوسرے روز بھی قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیاجاسکاجبکہ پیر کو جیل سپریٹنڈنٹ کے قتل کیخلاف جیل عملے نے ہڑتال کردی تھی جس کی وجہ سے قیدیوںکو عدالتوں میں پیش نہیں کیاجاسکا۔

مزید :

کراچی -