بلوچستان کا معاملہ توجہ طلب ، حکومت کو مسئلہ نظر انداز نہیں کر نا چاہیے : نواز شریف

بلوچستان کا معاملہ توجہ طلب ، حکومت کو مسئلہ نظر انداز نہیں کر نا چاہیے : نواز ...
بلوچستان کا معاملہ توجہ طلب ، حکومت کو مسئلہ نظر انداز نہیں کر نا چاہیے : نواز شریف

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلو چستان کے معاملے پر اپنا قومی فرض ادا کر رہے ہیںجبکہ بلوچستان کا مسئلہ توجہ طلب معاملہ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے مسئلے کو نظر انداز نہیں کرناچاہیے اور لاپتہ افراد کو کس قانون کے تحت اٹھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنا ہوگا جبکہ وہاں نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ وہاں کے لوگ چھ نکات کا ایجنڈا پیش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پر جان بوجھ کر تنقید نہیں کر رہے جبکہ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے اور بلوچستان کی عوام پر لگائے گئے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے ۔ بلوچستان کی عوام شفاف اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں ۔

مزید :

لاہور -