ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بقاءکی جنگ جیت لی ، پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے آﺅٹ ، ملک بھر میں جشن ، حیدر آباد میں ہوائی فائرنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بقاءکی جنگ جیت لی ، پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں ...
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بقاءکی جنگ جیت لی ، پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے آﺅٹ ، ملک بھر میں جشن ، حیدر آباد میں ہوائی فائرنگ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بقاءکی جنگ جیت لی ، پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ،جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے آﺅٹ ، ملک بھر میں جشن ، حیدر آباد میں ہوائی فائرنگ

  

 کو لمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دے کراپنی بقاءکی جنگ جیت لی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 149رنز بنائے اور آسٹریلیا کو ایک سو پچاس کاہدف دیا جو اس سے پورا نہ ہو سکا اور صرف 117 رنز بنا سکی  تاہم وہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔ پاکستان کی فتح کے بعد جنوبی افریقہ اب ٹورنا منٹ سے آﺅٹ ہو گیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین جبکہ کپتان محمد حفیظ اور حسن رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیک ہسی نے 54 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے ۔حسن رضا نے چار اووروں میں 14 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں جنہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا ہے۔ پہلا اوور کپتان محمد حفیظ نے کرایا اور سات رنز کھائے ۔ دوسرے اوور میں   پہلا چوکا حسن رضاکی گیند پر شین واٹسن نے مارا ۔دوسرے اوور میں مجموعی سکور 11 ہوگیا۔تیسرے اوور میں پہلی وکٹ حسن رضا نے لی اور شین واٹسن کے 8 رنز پر   پویلین واپس بھیجا۔ کپتان محمد حفیظ نے بھی 8 رنز پر ہی وارنر کو پویلین کی راہ دکھائی ۔  اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 19 تھا ۔یہ دونوں بلے باز ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ پہلا چھکا شاہد آفریدی کو بیلی نے مارا جس سے آسٹریلیا کا ی مجموعی سکور 43 ہو گیا ۔ تیسری وکٹ سعید اجمل نے لی جنہوں نے بیلی کو  15 کے انفرادی سکور پرایل بی ڈبلیو کیا۔ اس وقت مجموعی سکور 44 تھا۔ بارہویں اوور میں دوسرا چھکا کپتان محمد حفیظ کو کیمون وائٹس نے مارا جس سے مجموعی سکور 56 ہو گیا لیکن دوسرا چھکا مارتے  ہوئے عمران نذیر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔ اس وقت مجموعی سکور 58 تھا۔  آسٹریلیا کےپانچویں کھلاڑی 65 کے مجموعی سکور پر حسن ضا کی گیند پر کپتان محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے اچھی اننگ ناصر جمشید نے کھیلی اور انہوں نے 55رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے چار ، عمران نذیر نے 14، کامران اکمل نے 32، عمر اکمل نے 9( ناٹ آﺅٹ ) ، عبد الرزاق نے 22، شاہد آفرید نے چار اور شعیب ملک نے پانچ ( نا ٹ آﺅٹ ) رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے تین اور واٹسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان کی فتح پر ملک بھر میں جشن جاری ہے جبکہ حیدر آباد میں شائقین نے ہوائی فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

نوٹ: ٹی 20ورلڈ کپ کے میچوں کی ”لائیو“کوریج دیکھنے کے لیے وزٹ کریں۔۔۔ www.t20.dailypakistan.com.pk

مزید :

کھیل -