نیب افسر کو عدالت سے نکال دیاگیا، ہائیکورٹ کا پبلک سروس کمیشن کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کاحکم

نیب افسر کو عدالت سے نکال دیاگیا، ہائیکورٹ کا پبلک سروس کمیشن کیس کا تفتیشی ...
نیب افسر کو عدالت سے نکال دیاگیا، ہائیکورٹ کا پبلک سروس کمیشن کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کاحکم

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے پبلک سروس کمیشن بدعنوانی کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دیدیاہے جبکہ دوران سماعت تکرار پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ضیاءاللہ طور و کو کمرہ عدالت سے نکال دیاگیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے پبلک سروس کمیشن بدعنوانی کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ملزم جتنابھی بڑا ہو، اُس کی عزت نفس ہوتی ہے ۔عدالت نے قومی احتساب بیورو( نیب )کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نیب اتھارٹی کا غلط استعمال کررہے ہیں ، فریقین مسئلے کا اناکامسئلہ نہ بنائیں ۔جسٹس جمال نے کہاکہ کمیشن پر لوگوں کو بھروسہ ہے ، ٹھیس نہ پہنچائیں ۔ عدالت نے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

مزید :

کوئٹہ -