ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا، دونوں ٹورنامنٹ سے باہر اور ”پاکستان زندہ باد“ ہو گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا، دونوں ...
ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا، دونوں ٹورنامنٹ سے باہر اور ”پاکستان زندہ باد“ ہو گیا

  

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک سکور سے ہرا دیا اور اپنے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کو بھی ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کولمبو کے پریماداسا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ20 اوورز میں 152 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 151 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے سریش رائنا 45 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 23 کے مجموعی سکور پر گری جب گوتم گمبھیر 8 رنز بنا کر مورنی مورکل کے گیند پر بولڈ ہوئے۔ پاکستان سے فتح چھیننے والے ویرات کوہلی بھی ناکام ہو گئے اور 30 کے مجموعی سکور پر صرف 2 رنز بنا کر جیک کیلس کی گیند پر ڈی ویلئیرز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی وریندر سہواگ ہیں جنہوں نے 17 رنز بنائے اور 36 کے مجموعی سکور پر پیٹرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 68 کے مجموعی سکور پر بھارت کی چوتھی وکٹ گری جب یووراج سنگھ 21 رنز بنا کر مورنی مورکل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بھارت کو 112 کے مجموعی سکور پر روہت شرما کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جب وہ 25 رنز بنا کر روبن پیٹرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اننگز کے آخری اوور کی آخری گیند پر سریش رائنا 45 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے مورنی مورکل اور روبن پیٹرسن نے دو دو جبکہ جیک کیلس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ہاشم آملہ پہلے ہی اوور میں کوئی سکور بنائے بغیر ظہیر خان کی گیند پر سہواگ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جیک کیلس بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 16 کے مجموعی سکور پر صرف 6 رنز بنا کر عرفان پٹھان کی گیند پر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 46 کے مجموعی سکور پر گری جب اے بی ڈویلئیرز 13 رنز بنا کر یووراج سنگھ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس مرحلے پر ڈوپلیسس اور ڈومنی نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 49 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 95 پر پہنچا دیا۔ڈوپلیسس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ 107 کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ گری جب جے پی ڈومنی بھی بالاجی کی گیند پر گمبھیر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جنہوں نے 16 رنز بنائے۔ فرحان بہار دین نے 13 رنز بنائے اور ظہیر خان کی گیند پر رائنا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی روبن پیٹرسن تھے جنہوں نے 10 رنز بنائے اور ظہیر خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ایل بی مورکل نے بھی 10 رنز بنائے جنہیں بالا جی نے بولڈ کیا۔ جنوبی افریقہ کو آٹھواں نقصان 138 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب این بوتھا 8 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر رائنا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ ہدف عبور کرنے کے صرف 2 رنز پہلے گری جب مورنی مورکل 6 رنز بنا کر بالاجی کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے اور اس طرح بھارت نے یہ میچ جیت لیا۔

مزید :

کھیل -