موٹرسائیکل صنعت پرڈیوٹی مرحلہ وار کم ہوگی:اقتصادی رابطہ کمیٹی

موٹرسائیکل صنعت پرڈیوٹی مرحلہ وار کم ہوگی:اقتصادی رابطہ کمیٹی
موٹرسائیکل صنعت پرڈیوٹی مرحلہ وار کم ہوگی:اقتصادی رابطہ کمیٹی

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی صدارت میں ہوا جس میں موٹر سائیکل انڈسٹری سے متعلق مراعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل کی صنعت پر ڈیوٹی مرحلہ وار کم کی جائے گی اور اس کمی سے مقامی صنعت پر کسی قسم کا منفی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی سرمایہ کاری اور ڈیوٹی کی کمی کا طریقہ کار آئندہ اجلاس میں طے کیا جائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بدھ کے روز دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں ایل این جی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

مزید :

بزنس -