آئی ایم ایف گیس کے لائن لاسسز کم کرنے کیلئے فنڈ دے گا:اقبال عظیم

آئی ایم ایف گیس کے لائن لاسسز کم کرنے کیلئے فنڈ دے گا:اقبال عظیم
آئی ایم ایف گیس کے لائن لاسسز کم کرنے کیلئے فنڈ دے گا:اقبال عظیم

  

 نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک سوئی سدرن گیس کمپنی کو نیچرل گیس ایفیشنسی پراجیکٹ کے لئے بیس کروڑ ڈالرفراہم کرئے گا جواس کمپنی کے سسٹم میں لائن لاسسز کم کر نے کے استعمال کئے جائیں گے۔ ایس ایس جی سی اپنی پینتس ہزار کلومیٹر لمبی پائپ لائن میں سے چھ ہزار کلومیٹر پائپ لائن کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ گیس کی طلب ورسد کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی اقبا ل عظیم نے بتا یا کہ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کو اسی ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ بھٹ فیلڈ سے سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں بیس مکعب فیٹ یومیہ کمی ہوئی ہے۔ ای این آئی کمپنی نے بھٹ فیلڈ میں نیا گیس کا کنواں دریافت کیا ہے جس کے باعث صورت حال میں بہتر ی متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائع گیس درآمد منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ایل این جی درآمد کے لئے کنسلٹینٹ کا تقرر کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

بزنس -