کل تک عدالتی حکم کی تعمیل کی جائے :ہائیکورٹ کی خورشید کوہدایت

کل تک عدالتی حکم کی تعمیل کی جائے :ہائیکورٹ کی خورشید کوہدایت
کل تک عدالتی حکم کی تعمیل کی جائے :ہائیکورٹ کی خورشید کوہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کو حج کوٹہ توہین عدالت کیس میں کل تک عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران خورشید شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ حج آپریشن شروع ہو چکا ہے لہذا اب نئے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دینا ممکن نہیںجس پر چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ خورشید شاہ کو ہر صورت توہین عدالت سے گریز کرنا چاہیے اور اگر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو قانون خود اپنا راستہ بنائے گا۔عدالت نے وفاقی وزیر کو تین اکتوبر تک میرٹ پر پورا اترنے والی چار کمپنیوں کو ایک سو نوے حجاج کرام کا کوٹہ دینے کاحکم دیتے ہوئے عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

لاہور -