قومی اسمبلی کا اجلاس طلب سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں
قومی اسمبلی کا اجلاس طلب سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5اکتوبر کی صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔جبکہ پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق یہ 12اکتوبر کو شروع ہونا تھا تاہم اجلاس ایک ہفتہ قبل اچانک طلب کر لیا گیا ہے۔ این آر او فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی مہلت بھی 5 اکتوبرکو ختم ہو رہی ہے اور اسی دن اجلاس طلب کرنے کے باعث سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور وزارت پارلیمانی امور کے حکام نے کہا کہ اجلاس کی شیڈول سے ہٹ کر طلبی غیر معمولی نہیں ، گزشتہ اجلاس شیڈول سے دو دن پہلے ختم ہوا تھا ۔ پارلیمانی ایام پورے کرنے کے لیے اجلاس ایک ہفتہ قبل بلایا گیا ہے تاکہ عید الاضحیٰ کے باعث اجلاس مختصر نہ ہو۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا فی الحال معمول کا ایجنڈا ہے اور کوئی اہم قانون سازی بھی موخر نہیں۔ ان کا کہنا ہے دوہری شہریت کا بل بھی اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ایوان میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن نے اس اجلاس میں بلوچستان بارے تمام سیاسی جماعتوں کی کمیٹی قائم کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کرنے کی قراردادیں پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -