برطانیہ میں احتجاج کرنے والوں کیلئے بھی ڈرون طیارے استعمال ہونگے

برطانیہ میں احتجاج کرنے والوں کیلئے بھی ڈرون طیارے استعمال ہونگے
برطانیہ میں احتجاج کرنے والوں کیلئے بھی ڈرون طیارے استعمال ہونگے

  

لندن (بیورورپورٹ)برطانوی پولیس کو احتجاجی مظاہرین کی توڑ پھوڑ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتہائی جدید ترین ڈرون طیاروں سے مسلح کر دیا گیا۔یہ ڈرون طیارے بغیر پائلٹ کے چار سو فٹ کی بلندی سے ہوا میں دیر تک رہ سکتے ہیں جبکہ گراﺅنڈ پائلٹ سے وہ 16سو فٹ کی دوری تک باآسانی پروا ز کر کے مظاہرین کی کلوز تصاویر بنا سکتا ہے۔ اس پراجیکٹ پر تین ملین پاﺅنڈ خرچ ہوئے ہیں ،ابتدائی طور پر 23مختلف مقامات سے 26ہیلی کاپٹر اڑائے جا سکتے ہیں برطانیہ میں گزشتہ سال کے ہنگاموں کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا اب اس جدید ترین ٹیکنالوجی سے بڑے بڑے سے مظاہرے کے تما م افراد کی تصاویر اتاری جا سکتی ہیں اور انہیں گرفتار کرنا آسان ہو گا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -