سڈل کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

سڈل کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد
سڈل کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارسلان افتخار کیس میں شعیب سڈل کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے سپریم کورٹ کی جانب سے شعیب سڈل کو کمیشن مقرر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران زاہد بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ شعیب سڈل کے ڈاکٹر ارسلان افتخار سے ذاتی اور خاندانی مراسم ہیں اس لیے انہیں انصاف کی امید نہیں۔ زاہد بخاری نے کہا کہ شعیب سڈل کمیشن کو تاحکم ثانی تحقیقات سے روکا جائے۔ یہ دو افراد کے لین دین کا معاملہ ہے اس پر کمیشن نہیں بننا چاہیے تھا۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ موسیٰ گیلانی اور دیگر مقدمات میں کیس کی تفتیش تبدیل نہیں کی گئی۔ عدالت نے زاہد بخاری کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

اسلام آباد -