کیانی کل روس جائیں گے

کیانی کل روس جائیں گے
کیانی کل روس جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تین روزہ دورے پر کل روس پہنچ رہے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور روسی وزیر دفاع سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ موجودہ حالات میں آرمی چیف کے دورہ روس کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے دورے سے پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعلقات میں فروغ اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون میں بہتری کی امید کی جارہی ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن کے دورہ پاکستان کے موخر ہونے کے باوجود جنرل کیانی ماسکو کا دورہ کریں گے۔ جنرل کیانی روس کے ملٹری چیف کرنل جنرل الیگزنڈر سمیت سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت کے بارے میں علاقائی حل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔جنرل کیانی کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کی آرمڈ فورسز میں مشترکہ جنگی مشقوں ، ملٹری ہارڈ ویئر کی خرید و فروخت اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -