کراچی میں خاتون سمیت چار افراد قتل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)روشنیوں کے شہر کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ لانڈھی کے علاقے فردوس چالی میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ رام سوامی میں فائرنگ سے وقاص جاں بحق ہوا جبکہ پی آئی بی کالونی میں عنایت اللہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔ لیاری موسی لین میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک راہگیر کو قتل کر دیا۔ سرجانی ٹاون میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن عبدالستار زخمی ہو گیا جبکہ لیاری اور لیاقت آباد میں فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوئے۔