سینیٹ سیکرٹریٹ نے دوہری شہریت کا حلف نامہ پر کرائے بغیر واپس بھیج دیا

سینیٹ سیکرٹریٹ نے دوہری شہریت کا حلف نامہ پر کرائے بغیر واپس بھیج دیا
سینیٹ سیکرٹریٹ نے دوہری شہریت کا حلف نامہ پر کرائے بغیر واپس بھیج دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایوان بالا کے ممبران سے دوہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ پر کرانے سے انکار کردیا ہے اور الیکشن کمیشن کو جواب میں حلف نامہ کے فارمز بھی واپس کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے دوہری شہریت والے ارکان پارلےمنٹ کو نااہل قرار دیا گیاتھا۔ اس حکم کی پیروی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور ارکان اسمبلی سے دوہری شہریت پر دوبارہ حلف لینے کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو خط بھیجاتھا۔ جیو نیوز کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن کے خط پر عمل نہ کرنے کا جواب بھجوادیا ہے اور حلف نامہ کے فارمز بھی واپس کردیے ہیں۔ جوابی خط میں کہاگیاہے کہ ارکان کی پڑتال ، سینیٹ سیکریٹریٹ کا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے، دوہری شہریت کی پڑتال کرنا ہے تو الیکشن کمیشن، براہ راست پارلیمنٹرینز سے رابطہ کرے۔ قومی اسمبلی کی طرف سے بھی الیکشن کمیشن کو ایسا ہی جواب بھجوائے جانے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -