ایفیڈرین کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت، وعدہ معاف گواہ طلب

ایفیڈرین کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت، وعدہ معاف گواہ طلب
ایفیڈرین کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت، وعدہ معاف گواہ طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں وعدہ معاف گواہ رضوان طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو ایفی ڈرین کوٹہ سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران ڈائریکٹراے این ایف بریگیڈئرفہیم نے عدالت کوبتایا کہ کوٹہ سکینڈل کی تفتیش رپورٹ مکمل نہیں ہوسکی۔ سپریم کورٹ نے تفتیشی رپورٹ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپر یم کورٹ کی ہدایت کے باوجود شکایات کیوں موصول ہورہی ہیں۔ بریگیڈئرفہیم نے عدالت کوبتایا کہ کسی کوہراساں نہیں کیا جارہا اور یہ سب غلط پروپیگنڈا ہے۔ اے این ایف کے خلاف سیاسی پلیٹ فارم استعمال کیا جارہا ہے۔ اے این ایف حکام نے عدالت کوبتایا کہ کینیڈا اورچین نے ایفی ڈرین کی درآمد پرپابندی لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں وعدہ معاف گواہ رضوان کوطلبی کانوٹس جاری کرتے سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔

مزید :

اسلام آباد -