ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے جیتنے کے مواقع انتہائی کم ہیں ٗ شعیب اختر

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے جیتنے کے مواقع انتہائی کم ہیں ٗ شعیب اختر

  

راولپنڈی (اے این این) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہاہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی میں قومی ٹیم کے جیت کے مواقع انتہائی کم ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوگی ۔اس کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے شعبے پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی بیٹنگ لائن میں بہت سی تبدیلیاں کی گئیں جس کے تحت کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکلا اور شامل کیا گیا جو کہ ان کی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ ایمان داری سے کہیں تو ورلڈ کپ میں پاکستان کے جیتنے کے مواقع انتہائی کم ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے شامل کچھ بلے بازوں کو پتہ ہی نہیں کہ بڑی اننگز کیسے کھیلنی ہے اور کس طرح زیادہ دیر تک وکٹ پر رہناہے ۔

شعیب اختر نے مزید کہاکہ ہم نے پہلے بھی 1992میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین کھیلے جانے والے کرکٹ کا عالمی کپ جیتا ہے جس کی وجہ ٹیم کے کپتان کی سوچ تھی ۔ انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سب پر واضح تھی اور ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی ایک پلیٹ فارم پر یکجا تھے ۔ انہوں نے کہاکہ 1992کے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں کچھ نئے کھلاڑی شامل تھے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کی فارم بھی اچھی نہیں تھی لیکن پھر بھی پاکستان نے یہ ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ انہوں نے کہاکہ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے ہمیں 1992 کے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھنا ہوگا اور بھر پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -