ایشین گیمزکے12ویں روزپاکستانی کھلاڑیوں کوشکست کا سامنا

ایشین گیمزکے12ویں روزپاکستانی کھلاڑیوں کوشکست کا سامنا

  

انچیون(آن لائن) ایشین گیمزاپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں۔ گیمزکے بارہویں روزپاکستانی کھلاڑیوں کوتائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس اوررگبی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈلزٹیبل پرچین ایک سوستائیس طلائی تمغوں کیساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان کا چوبیسواں نمبرہے۔انچیون میں جاری ایشین گیمز کا بارہواں روز،تائیکوانڈو کی اسی کلوگرام کٹیگری کے پری کوارٹرفائنل میں پاکستان کے عاطف ارشد کوچین کے سین کیاوکے ہاتھوں چودہ پانچ سے شکست ہوئی۔

ٹیبل ٹینس کے مینزسنگلزمقابلوں میں محمد رمیزایران کے نوشاد الامیا سیچارصفر سے ہارگئے۔رگبی ایونٹ میں پاکستان کومسلسل تیسرے میچ میں فلپائن کے ہاتھوں انسٹھ صفرسے شکست ہوئی، قومی ٹیم تین میچزمیں اب تک کھاتا ہی نہ کھول سکی۔والی بال کے گیارہویں اوربارہویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان آج سعودی عرب سے مقابلہ کریگا۔میڈلزٹیبل پرچین دوسوچوہترتمغوں کیساتھ سرفہرست ہے۔ چین نے ایک سوستائیس طلائی، بیاسی چاندی اورپینسٹھ کانسی کے تمغے حاصل کررکھے ہیں۔ میزبان کوریا ایک سوتہترتمغوں کیساتھ دوسرے اورجاپان تیسرے نمبرپرہے۔ پاکستان ایک طلائی اورایک کانسی کے تمغے کے ساتھ چوبیسویں نمبرپرہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -