کراچی گرلز نیٹ بال کپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں 22 اکتوبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2014 (اسکول لیول) پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں 22 سے 24 اکتوبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون منعقد کریگی۔ سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجازالحق نے بتا یا کہ گرلز نیٹ بال کپ رجسٹریشن کیلے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر ہے ٗ ڈراز میٹنگ مورخہ 16 اکتوبر کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے دفتر پینوراما سینٹر میں منعقد ہو گی۔ آگنائزنگ کمیٹی کے طرف سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں و ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز، سر ٹیفیکٹ اور دیگر انعابات دےئے جائیں گے۔ تمام خواہشمند اسکولوں کی ٹیموں سے گزارش ہے کہ رجسٹریشن فارم پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے دفتر پینوراما سینٹر، صدر کراچی سے وصول کئے جاسکتے ہیں اور 15 اکتوبر تک جمع کرواسکتے ہیں۔