پاکستان ہاکی ٹیم قوم کو دوہری خوشی دینے کیلئے بے تاب

پاکستان ہاکی ٹیم قوم کو دوہری خوشی دینے کیلئے بے تاب

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ہاکی ٹیم قوم کو دوہری خوشی دینے کیلیے بے تاب ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آج فائنل میں بھارت کو ہرا کر نہ صرف اعزاز کا کامیاب دفاع کرنا چاہتے ہیں بلکہ اس صورت میں گرین شرٹس اسکواڈ براہ راست اولمپکس گیمز 2016 میں رسائی حاصل کرلے گا۔قومی کپتان محمد عمران اور گول کیپر عمران بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشین ٹیم سیمی فائنل میں توقعات سے بھی زیادہ سخت ثابت ہوئی، ہم ناقابل شکست رہنے کا بھرم دل سے نکال کر آج بھارت کیخلاف صرف فتح کیلیے میدان میں اترینگے۔

 قومی کپتان نے کہا کہ اب تک کی فتوحات ماضی کا حصہ بن گئیں، روایتی حریف کیخلاف فیصلہ کن مقابلے میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئے کیریئر کا بہترین کھیل پیش کرینگے، اسی صورت ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -