ایشین گیمز ہاکی :پاکستان اور بھارت میں آج جوڑ پڑیگا

ایشین گیمز ہاکی :پاکستان اور بھارت میں آج جوڑ پڑیگا

  

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز مینز فیلڈ ہاکی ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گرین شرٹس نے ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی اسٹروکس پر 6-5 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں مسلسل پانچ میچ جیت کر اب تک ناقابل شکست ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -