گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی اپنے گھر ملتان پہنچ گئیں

گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی اپنے گھر ملتان پہنچ گئیں

  

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی اپنے گھر ملتان پہنچ گئیں۔ ماریہ اقبال اور ثنیعہ خان جب اپنے آبائی شہر ملتان پہنچی تو انکے اہل خانہ سمیت شہریوں کی کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کا میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری ٹیم کی محنت کی وجہ قومی ٹیم اعزاز کے دفاع میں کامیاب ہوئی ہے۔خواتین کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی اچھا کھیلیں گے۔

 اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -