پی سی بی اور لمز میں کھیل کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پی سی بی اور لمز میں کھیل کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف دی مینجمنٹ سائنسز (لمز)ڈاکٹر سہیل نقوی نے دونوں اداروں کے مشترکہ مفاد اور رکرکٹ کے کھیل کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط کیئے ۔پی سی بی لمز یونیورسٹی میں کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لئے کوچنگ سروس ،انٹرن شپ پروگرام اور کرکٹنگ سہولیات فراہم کرے گی جبکہ لمز نوجوان کرکٹرز کی ڈویلپمنٹ کے لئے کسٹم میڈ پروگرام شروع کرے گا جس میں کمیونیکیشن سکلز ،سٹریس مینجمنٹ ،ڈرگ ابیوز پریوینشن اور لیڈر شپ شامل ہے ۔لمز یونیورسٹی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پریکٹس ،قومی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹس اور ایچ ای سی کرکٹ ٹورنامنٹس کے لئے اپنی گراﺅنڈ کے استعمال کی سہولت دے گی ۔لمز یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت کے معاہد پر دستخط کے کی تقریب کے بعد چیئرمین پی سی بی شہر یار کا کہنا تھا کہ وہ اس معاہدہ پر خوش ہیں۔یہ پی سی بی کا کس یونیورسٹی کے ساتھ پہلی دفعہ مل کر کام کرنے کا معاہدہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ دیگر تعلیمی ادارے بھی اپنے کرکٹ کے پروگراموں کو پی سی بی کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ وابستہ کرکے فائدہ اٹھائیں گے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ یونیورسٹی کے لئے بہت سازگار ہے ۔لمز کی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی ایڈوائزری کونسل ہر تین ماہ بعد کرکٹ ڈویلمپنٹ پروگرام کی ترقی کی رفتار کاجائزہ لیتی رہے گی ۔انہوں نے بتایا یونیورسٹی میں ایکویٹک سینٹر بھی زیر تعمیر ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -