پاکستان میں نمائشی ٹینس میچز کےلئے مدعو کیا گیاتوجاﺅنگی ثانیہ مرزا

پاکستان میں نمائشی ٹینس میچز کےلئے مدعو کیا گیاتوجاﺅنگی ثانیہ مرزا

  

 انچیون(این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں نمائشی ٹینس میچز کھیلنے کےلئے مدعو کیا تو جانے کےلئے تیارہوں۔ پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ اس سے پہلے ایک جونیئر انٹرنیشنل سرکٹ کے مقابلے میں حصہ لے چکی ہیں، اس کے بعد اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ پاکستان جاچکی ہیں وہاں کی عوام نے ان سے بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا جو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیشنل ایونٹ میں مصروف نہیں ہوئی تو پاکستان میں ٹینس میچ میں حصہ لینے کےلئے تیار ہیں، پاکستان میں سیکیورٹی کی وجہ سے کھیلوں کے عالمی مقابلے نہ ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے اسی بنیاد پر نہیں ہوپارہے ہیں یہ حکومتی سطح کے ایشوز ہیں۔

پاکستان میں ٹینس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا ہے، تاہم اعصام الحق کو دیکھا ہے وہ باصلاحیت کھلاڑی ہے، اس کے کھیل نے مجھے متاثر کیا ہے ، اسے اچھی کوچنگ مل جائے تو وہ زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو فیڈریشن کی جانب سے اچھی سہولت اور کوچنگ دی جانی چاہئے تاکہ ان کے کھیل کے معیار میں تبدیلی آ سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -