شہریار خان پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد پہلی بار تین ایشیائی ملکوں کے دورے پر جائیں گے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) شہریار خان پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد پہلی بار تین ایشیائی ملکوں کے دورے پر جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان آج نئی دہلی جائیں گے۔اس کے بعد وہ بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی جائیں گے۔شہریار خان کی بھارت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات نہیں ہوگی تاہم دونوں ملکوں کے حکام آئندہ ماہ دبئی میں ملیں گے۔شہریار خان نے بتایا کہ وہ حکومت پاکستان کے ایلچی کے طور پر بعض سیاسی معاملات کے لئے بھارت جارہے ہیں۔
اس لئے انہوں نے اپنے دورہ بھارت میں بھارتی صدر نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی حکام سے دونوں ملکوں کے کرکٹ روابط کی بحالی پر بات کریں گے۔