سترہویں ایشین گیمز ویمنز فیلڈ ہاکی ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائےگا

سترہویں ایشین گیمز ویمنز فیلڈ ہاکی ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائےگا

  

 انچیون (این این آئی)سترہویں ایشین گیمز ویمنز فیلڈ ہاکی ایونٹ کا فائنل (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ چین اور میزبان جنوبی کوریا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ انچیون، کوریا میں جاری میگا گیمز میں ویمنز ہاکی ایونٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا اور دو ٹاپ ٹیموں چین اور کوریا نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ¾ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں چین نے جاپان کو زیر کیا تھا ¾ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان جنوبی کوریا نے بھارت کو ہرایا تھا۔ دونوں ٹیمیں طلائی تمغے کیلئے (آج) جمعرات کو مدمقابل ہوں گی جبکہ کانسی کے تمغے کیلئے بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -