چائنا اوپن ٹینس: جوکووچ اورنڈال کا فاتحانہ آغاز
بیجنگ(آن لائن) عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ اوررافیل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغازفتح کیساتھ کیا۔انجری کے باعث تین ماہ بعد کورٹ میں واپس آنے والے ورلڈ نمبرٹورافیل نڈال نے پہلے راﺅنڈ میں فرانس کے رچرڈ گاسکے کواسٹریٹ سیٹس میں زیرکیا۔ نڈال کی فتح کا اسکورچھ چاراورچھ صفررہا۔عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ اسپین کے گلرموگارسیا لوپیزکیخلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے راﺅنڈمیں پہنچ گئے۔ سرب کھلاڑی نے لوپیزکیخلاف چھ دواورچھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔
ادھرٹوکیومیں جاری جاپان اوپن میں ٹاپ سیڈ اسٹانسلاس واورنکا پہلے ہی راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے۔ جاپان کے وائلڈ کارڈ کھلاڑی تاتسوما ایٹونیسوئس کھلاڑی کوسات پانچ اورچھ دوسے مات دی۔