پست قامت سابق بیٹسمین سری ناتھ سلوا انتقال

پست قامت سابق بیٹسمین سری ناتھ سلوا انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(آن لائن)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین سری ناتھ سلوا انتقال کرگئے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے پستہ قد کھلاڑی سری ناتھ سلوادل کا دورہ پڑنے سے 66سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔سری ناتھ سلوا 5فٹ سے بھی کم قد کے حامل انٹر نیشل کھلاری تھے تاہم وہ اپنے وقت کے جارح ترین بیٹسمین تھے،انھوں نے 60کی دہائی میں سری لنکا کی جانب سے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک مقابلوں میں نمائندگی کی۔سلوا سری لنکا کرکٹ بورڑ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی رکن تھے جبکہ بورڑ کی امپائر کمیٹی کے چیئرمین اور مقامی کلب کیٹامرنز کے صڈر بھی رہ چکے تھے۔