سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ٹیم 9 اکتوبر کو ملائیشیاءروانہ

سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ٹیم 9 اکتوبر کو ...

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ٹیم 9 اکتوبر کو ملائیشیاءروانہ ہوگی، ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے ملائیشیاءمیں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کوچ اﺅلیمپئن منظورالحسن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں اور ٹورنامنٹ میں لیگ کے پانچ میچ کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 12 اکتوبر کو برطانیہ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا 13 اکتوبر کو آسٹریلیا، تیسرا 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا 16 اکتوبر نیوزی لینڈ اور پانچواں میچ 18 اکتوبر کو ملائیشیاءکے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -