گلین نے آسٹریلیا اور بھارت کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قراردیدیا

گلین نے آسٹریلیا اور بھارت کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قراردیدیا

  

سڈنی (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گراتھ نے کہا ہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بھارت اور ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں فیورٹ ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں اگلے برس کھیلا جانے والا کرکٹ کا عالمی کپ سنسنی خیز ہوگا اور ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کوملیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دینے جانے کی وجہ اس کا ہوم گراؤنڈ ہے جبکہ مضبوط باؤلنگ یونٹ کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کے لئے مشکلات پیدا کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقن ٹیم اس وقت ایک روزہ کرکٹ کی بہترین آل راؤنڈر ہے اس لئے اسے ورلڈ کپ میں شکست دینا دیگر ٹیموں کے لئے کافی مشکل ہوگا ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کی نسبت بھارتی ٹیم ایک روزہ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اور اس کی کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ میں اپنے اعزاز کا بھر پور انداز میں دفاع کیا جائے ایک مرتبہ پھر سے ورلڈ کپ کا تاج اپنے نام کیا جائے ۔ سابق آسٹریلوی باؤلر نے ویسٹ انڈیزکی ٹیم کوبھی ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دیا اور کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کالے گھوڑے کی طرح ہے جو ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کرسکتی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -