یونس کیساتھ ناروا سلوک تلافی نہ ہونے تک کرکٹ کا بائیکاٹ کرو نگا راشد لطیف

یونس کیساتھ ناروا سلوک تلافی نہ ہونے تک کرکٹ کا بائیکاٹ کرو نگا راشد لطیف ...

  

           کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دھمکی دی ہے کہ یونس کے ساتھ ناروا سلوک کی تلافی نہ ہونے تک وہ پاکستان کرکٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں راشد لطیف نے کہاکہ یونس اپنے بھتیجے کی اچانک موت کی وجہ سے سری لنکا دورہ ادھورا چھوڑ کر پاکستان آ گئے تھے لہذا انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں خود بخود ہی شامل کر دیا جانا چاہیے تھا تاہم انہیں غیر منصفانہ طور پرالگ کر دیا گیا۔راشد لطیف نے کہاکہ مجھے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کے پیچھے منطق سمجھ نہیں آئی۔سابق کپتان نے کہا کہ اس سب پر نہیں شدید مایوسی ہوئی ہے اور وہ نہ تو آسٹریلیا کے خلاف سیریز دیکھیں گے اور نہ ہی اس پر کوئی تبصرہ کریں گے۔راشد نے کہاکہ یونس ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ہیں اور اگر انہیں حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر ڈراپ کیا گیا تو باقی کون سا کھلاڑی مسلسل بہتر پرفارم کر رہا ہے؟راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ فوراً اس معاملے کو دیکھیں تاکہ منفی اثرات سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عام تاثر ہے کہ یونس اور شہریار خان کے درمیان ماضی میں تلخیوں کی وجہ سے ہی انہیں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔راشد نے کہا کہ پی سی بی سربراہ کو اس معاملے پر وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے معین اور وقار یونس پر بھی زور دیا کہ وہ اس معاملہ کو حل کرنے میں مدد کریں۔سابق کپتان نے کہا کہ سابق کھلاڑی ہونے کے ناطے، معین اور وقار کو کھلاڑیوں کے جذبات سمجھنے چاہیں۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -