دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں رہیں گے ،ترک صدر

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں رہیں گے ،ترک صدر

  

استنبول(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ ان کا ملک شام اورعراق میں دولت اسلامی (داعش) کے خلاف جنگ میں عالمی اتحاد سے باہر نہیں رہ سکتا ہے اور آیندہ ہفتوں میں ترکی کے فوجی کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے۔صدر طیب ایردوآن نے استنبول میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اسی ہفتے اپنے متعلقہ اداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ہم یقیناوہاں ہوں گے،جہاں ہمیں ہونا چاہیے۔ہم اس سے باہر نہیں رہ سکتے ہیں۔انھوں نے شام میں جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی ترکی میں آمد کو روکنے پر زوردیا ہے اور اس مقصد کے لیے شام کے اندر ہی نوفلائی زون کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

 تاکہ ترکی کی سرحدوں اور پناہ گزینوں کا تحفظ کیا جاسکے۔انھوں نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ اس مقصد کے لیے زمینی فوج درکار ہوگی کیونکہ یہ کام صرف فضائی بمباری سے نہیں ہوسکتا۔

مزید :

عالمی منظر -