اتر پردیش ، دو ریل گاڑیوں کے درمیا ن تصادم ، 12ہلاک 45زخمی

اتر پردیش ، دو ریل گاڑیوں کے درمیا ن تصادم ، 12ہلاک 45زخمی

  

                         گورکھپور (آن لائن)بھارتی ریاست اترپردیش کے مشرقی شہر گورکھپور میں دو ریل گاڑیوں کے تصادم میں 12 مسافر ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکا م کے مطا بق یہ حادثہ گورکھپور کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں پیش آیا۔شمال مشرقی ریلوے کے عوامی رابطہ افسر ایس پی مشرا نے بی بی سی کو بتایا کہ تصادم کسان ایکسپریس اور لکھنو¿ برونی ایکسپریس کے درمیان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ لکھنو¿ ایکسپریس گورکھپور کے کینٹ سٹیشن پر کھڑی تھی کہ کسان ایکسپریس نے اسے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے لکھنو¿ برونی ایکسپریس کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے۔حادثے کے بعد اس روٹ پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی۔ریلوے کے رابطہ افسر آلوک کمار سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ کسان ایکسپریس کے ڈرائیور اور شریک ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ان دونوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔‘آلوک کمار نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے بھی 12 افراد شدید طور پر زخمی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔تمام زخمیوں کو ضلع سرکاری ہسپتال اور گورکھپور میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے۔اتر پردیش کی حکومت نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے فی کس دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے علاج کے لیے پچاس، پچاس ہزار روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -