ایئر لفتھانزا کے پائلٹوں نے 16 گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کردیا

ایئر لفتھانزا کے پائلٹوں نے 16 گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کردیا

  

برلن (اے پی پی) جرمن ایئر لائنز لفتھانزا کے پائلٹوں نے 16 گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن ایئرلائنزلفتھانزا کے پائلٹوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث بیرون ملک جانے والی 56 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جرمن پائلٹوں کی کاک پٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہڑتال صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک جاری رہے گی جس کے دائرہ کار میں طویل المسافت والی پروازیں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پائلٹوں نے اجتماعی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات میں مصالحت قائم نہ ہونے کے جواز میں ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ ہڑتال سے ایک لاکھ20 ہزار سے زائد مسافر متاثرہونگے۔

مزید :

عالمی منظر -