فضائی حملوں سے داعش کے خطرات ختم نہیں ہوں گے ،برطانوی وزیراعظم
لندن(بیورو رپورٹ) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ فضائی حملوں کے ذریعے داعش کے خطرات ختم نہیں ہوں گے،برطانوی ٹی وی کوایک انٹرویومیں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دہشتگرد گروہ داعش پر فضائی حملوں کو جامع حکمت عملی کا ایک حصہ قرار دیا ، ڈیوڈ کیمرون نے ملک کے اندر برطانوی حکومت پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں دعوی کیا کہ ملک میں احتیاط سے کام لینے والی حکومت کی موجودگی برطانیہ کے طاقتور ہونے کا نتیجہ ہے۔