دو سال سے کم عمر کے بچوں کےلئے اینٹی بائیوٹیک کا استعمال موٹاپے کا سبب بنتا ہے،ماہرین

دو سال سے کم عمر کے بچوں کےلئے اینٹی بائیوٹیک کا استعمال موٹاپے کا سبب بنتا ...

  

فلا ڈلفیا (اے پی پی) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کےلئے اینٹی بائیوٹیک کا استعمال ان میں موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔ فلا ڈلفیا کے ایک چلڈرن ہسپتال میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کو اینٹی بائیوٹیک دینے سے موٹاپے کا خطرہ 20 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ ہسپتال میں 65 بچوں پرکی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موٹاپے کا شکار دوتہائی بچوں کو دو سال سے کم عمر میں کافی مقدار میں اینٹی بائیوٹیک دی گئی تھیں جو نظام ہاضمہ کے فائدہ مند بیکٹیریا کو نقصان پہنچاتی ہیں جو موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔

ڈاکٹروںنے انتہائی ضرورت کے سوا دو سال تک کے بچوں کو اینٹی بائیوٹیک دوائیں نہ دینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -